• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

’’میں نے آپ کو ایک طلاق دی‘‘کہنے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

۱۔ کیا فرماتے ہیں  مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں  کہ میرا بچہ قرآن پاک حفظ کررہا تھا اور میری بیوی کہتی تھی کہ میں  نے اپنے میکے جا کر رہنا ہے لیکن اس بات پر میں  راضی نہ تھا میں  نے کہا’’بچہ جب حفظ کرے گا پھر چلے جائیں  گے ‘‘لیکن وہ نہ مانی ۔اسی پر ہمار ی لڑائی ،جھگڑا ہوا جس پر میں  نے یہ کہہ دیا کہ ’’میں  نے آپ کو ایک طلاق دی‘‘اس کے بعد ہم میاں  بیوی کی طرح ملتے رہے اور اب تک ساتھ ہی ہیں ۔

۲۔ دوسرے یہ کہ میری سالیاں  اور ساس اور محلے کی کچھ عورتیں  میری بیوی کو اس بات پر اکساتے ہیں  کہ آپ ان کے ساتھ نہ رہیں  ۔یہ ایسے ہیں  ویسے ہیں  حالانکہ میں  اپنی بیوی بچوں  کے سارے خرچے پورے کرتا ہوں  ۔کیا ان کا ایسے میری بیوی کو اکسانا اور گھر کو اجاڑنا صحیح ہے۔؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔ مذکورہ صورت میں ایک طلاق رجعی ہوئی تھی جس سے رجوع ہو گیا اور نکاح برقرار رہا ۔آئندہ کے لیے خاوند کے پاس صرف دو طلاقوں  کا حق باقی ہے۔

۲۔ شرعا ان کا یہ عمل جائز نہیں ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved