- فتوی نمبر: 3-12
- تاریخ: 02 نومبر 2009
- عنوانات: خاندانی معاملات > منتقل شدہ فی خاندانی معاملات
استفتاء
اس سوال نامے کے ساتھ منسلک عدالتی فیصلے کی بنیاد پر کیا نکاح فسخ ہو گیا ہے یا نہیں؟ براہ کرم جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں۔
عورت کا فون پر بیان:
فون پر عورت نے بتایا کہ عدالت کے فیصلہ کے بعد جب شوہر سے فون پر بات ہوئی تو شوہر نے کہا کہ ” ٹھیک ہے اگرانہوں نے ختم کر دیا ہے تو میں نے بھی ختم کر دیا ہے”۔ پھر دوبارہ حال میں ہی جب عورت نے شوہر سے دوبارہ رجوع کے لیے کہا تو شوہر نے جواب دیا کہ ” اس کے لیے دوبارہ نکاح کرنا پڑے گا۔ جس کے لیے میں راضی نہیں”۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
شوہر کے اس کہنے سے کہ "میں نے بھی ختم کردیا ہے” ایک طلاق بائن ہوئی اور نکاح ٹوٹ گیا۔ دوبارہ نکاح کے بغیر اکٹھے نہیں رہ سکتے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved