• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

میں نے تمہیں چھوڑدیاتین دفعہ کہنے سے تین طلاق کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مجھے یہ پوچھنا تھا کہ شوہر بول دے کہ میں نے تمہیں چھوڑدیا تین بار تو کیا طلاق ہو جاتی ہے؟تفصیل یوں ہے کہ میں اپنے شوہر کی دوسری بیوی ہوں وہ مجھ سے لڑائی کرتے ہیں اور انصاف نہیں کرتے ۔ایک دن لڑائی میں انہوں نے کہا میں نے تمہیں چھوڑدیا تین بار،تو کیا یہ طلاق ہے؟

وضاحت مطلوب ہے:

جس دن آپ کے شوہر نے یہ الفاظ کہے تھے اس سے پہلے اور بعد میں کیا بات ہو رہی تھی ؟ تفصیل سے لکھیں۔

جواب وضاحت:

ایک یا دو بار بات ہوئی وہ بھی لڑائی میں ہوئی اور کچھ بات نہیں وہ غصے میں ہی بات کرتے ہیں، میری ایک بیٹی ہے جس کا وہ خیال نہیں رکھتے مجھ سے بات نہیں کرتے۔ابھی تک کچھ پیسے دیتے تھے میرے پاس گھر نہیں ہے میں اپنی امی کے گھر رہتی ہوں ۔اب کہتے ہیں پیسے بھی نہیں دیں گے اور مجھے گھر بھی نہیں دے رکھا۔اب مجھے کیا کرنا چاہیے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اگر واقعۃ شوہر نے اپنی بیوی کو تین بار یہ کہا ہے کہ ’’میں نے تمہیں چھوڑدیا‘‘تو اس کہنے سے تین طلاقیں واقع ہو گئی ہیں جن کی وجہ سے بیوی شوہر پر حرام ہو گئی ہے ۔لہذااب نہ صلح ہو سکتی ہے اور نہ رجوع کی گنجائش ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved