- فتوی نمبر: 5-166
- تاریخ: 24 ستمبر 2012
- عنوانات: عبادات > روزہ و رمضان
استفتاء
ایک آدمی نے یہ کہا ” میں قسم کھاتا ہوں کہ اگر فلاں غیر محرم کو شہوت سے جب بھی ہاتھ لگاؤں گا تو دس روزے رکھوں گا”۔ ایسی صورت میں کیا حکم ہے؟ کیا روزے رکھنے ہوں گے ؟ اور ہر دفع رکھنے ہونگے یا ایک دفعہ کافی ہوگا؟ نیز کیا قسم کا کفارہ بھی دینا ہوگا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
یہ معاملہ ظاہر کے اعتبار سے نذر ہے اور معنی کے اعتبار سے قسم ہے اس لیے دونوں باتیں ہو سکتی ہیں۔ (۱) نذر کو پورا کرے۔ اور ہر مرتبہ دس روزے رکھے، (۲ ) ہر مرتبہ قسم کا کفارہ دے دے، یعنی تین روزے رکھے یا دس فقیروں کو پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت فی کس کے حساب سے ادائیگی کرے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved