• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

’’میں تجھے طلاق دے دوں گا‘‘سےطلاق کاحکم

استفتاء

مفتی صاحب آپ سے ایک مسئلہ عرض کرنا ہے شوہر نے اپنی بیوی جو کہ حاملہ ہے اس کو کہا میں تجھے طلاق دے دوں گا تو آیا اس صورت میں طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟برائے مہربانی فرما کر جواب عنایت فرمائیں جزاک اللہ خیرا

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں طلاق واقع نہ ہوگی لیکن طلاق واقع نہ ہونے کی یہ وجہ نہیں کہ بیوی حاملہ ہے بلکہ یہ وجہ ہے کہ شوہر نے ’’دے دوں گا ‘‘کا لفظ کہا ہے جوکہ مستقبل کا صیغہ ہے اور مستقبل کے صیغے سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved