• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

"میں طلاق دیتا ہوں” تین مرتبہ کہنا

استفتاء

میں مسمی آزاد حسین قمر ولد منظور حسین (مرحوم) اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنی سابقہ بیوی (فرحت) کو تین بار طلاق کے کلمات فون پر کہے تھے چند ماہ پہلے اور غالب امکان ہے کہ تین بار طلاق کے الفاظ کہے تھے۔

اب اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر دوبارہ رجوع کرنا چاہتا ہوں اس لیے معاونت فرمائی جائے اور الفاظ یہ کہے تھے:

’’میں طلاق دیتا ہوں، میں طلاق دیتا ہوں،میں طلاق دیتا ہوں‘‘۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تینوں طلاق واقع ہو گئی ہیں جن کی وجہ سے نکاح ختم ہو گیا ہے اور بیوی شوہر پر حرام ہو گئی ہے لہذا اب نہ رجوع ہو سکتا ہے اور نہ صلح کی گنجائش ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved