• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مجبوری کی وجہ سے عورت کا ملازمت کرنا

استفتاء

ایک عورت کو جو کہ شادی شدہ ہے اور اس کا خاوند کوئی مستقل کام کاج نہیں کرتا تو کیا اسے ہسپتال میں نوکری کرنے کی اجازت ہو گی؟ جبکہ وہ عورت شرعی پردہ بھی کرتی ہے اور جہاں وہ نوکری کرتی ہے وہ بھی خاص خواتین کا شعبہ ہے۔ براہ مہربانی مسئلہ کی وضاحت فرمائیں کہ کیا عورت کے لیے ان شرائط کو پورا کرتے ہوئے نرس کی ملازمت اختیار کرنے کی اجازت ہے؟

خاتون کا بھائی بھی نہیں ہے اور والد اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ خرچہ برداشت کر سکیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عورت کے لیے اصل حکم تو یہی ہے کہ وہ گھر پر رہے اور اس کا خرچہ اس کے مرد سرپرستوں میں سے کوئی اٹھائے، لیکن اگر مجبوری ہو تو پردے کی پابندی کے ساتھ گھر سے نکلنے اور مذکورہ ملازمت کرنے کی گنجائش ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved