• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مجبوری کی وجہ سے میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے فائدہ اٹھانا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میں کرایہ کے مکان میں رہتا ہوں ،ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہوں،دوبیٹے ایک بیٹی اور والدہ بھی حیات ہیں ،ایک  بیٹا بھی بیمار ہے ،میں بھی بیمار رہتاہوں،سارے گھر کاخرچہ میرے ذمہ ہے۔پینشن ساری جمع پونجی نیشنل سیونگ سکیم میں لگائے ہیں ،اس سکیم کے تحت رقم سے گھر ودیگر اخراجات چلارہا ہوں ،اس صورت میں یہ سکیم کے تحت رقم سے گھر کانظام جائز ہے یا ناجائز ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نیشنل سیونگ سے ملنے والی بچت کی حقیقت سود کی ہے ،اس لیے یہ تو جائز نہیں ۔البتہ آپ کی مجبوری کے پیش نظر آپ کے لیے اس بات کی گنجائش ہے کہ کسی اسلامی (میزان)بینک  میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوالیں اور منافع سے نظام چلاتے رہیں۔اسلامی بینک اگرچہ مکمل اسلامی نہیں مگر ان میں سود بھی نہیں ہے ۔آپ جیسا مجبور آدمی اس سے فائدہ اٹھالے تو گنجائش ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved