• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مکان کرایہ پر لے کر دوبارہ مالکِ مکان ہی کو کرایہ پر دینا

  • فتوی نمبر: 7-162
  • تاریخ: 01 دسمبر 2014

استفتاء

میں****نے  اپنے ہمسایہ کو تین لاکھ روپیہ بطور امانت  دیا تھا اور وہ پراپرٹی ڈیلر ہے اور اپنا مکان بنا رہا تھا، تو اس نے مجھے کہا کہ میں آپ کو اپنے مکان کا اوپر والا حصہ دے دوں گا، آپ اس کا دس ہزار روپے کرایہ دے دوں گا، لیکن میں نے کہا کہ نہیں دس ہزار میں سے دو ہزار بطور کرایہ کاٹ کر بقایا مجھے آٹھ ہزار روپے دیتے رہنا۔ کیا قرآن و حدیث کی روشنی میں یہ جائز ہے یا سود ہے؟

نوٹ: یہ طے ہوا تھا کہ جو مکان کا مالک ہے جس نے تین لاکھ روپے لیا، اسی کو کرایہ پر دینا تھا، اس شخص نے نیچے سکول کھولا ہوا ہے اور اوپر اپنی رہائش رکھی ہے اور وہ دو ہزار اپنا کرایہ کاٹ پر بقایا آٹھ ہزار مجھے ہر ماہ دے دیتا ہے، قرآن و حدیث کی روشنی میں ایسا جائز ہے؟ رہنمائی فرمائیں

وضاحت: میں مکان کے مالک کو تین لاکھ ایڈوانس ایک سال کے لیے دے رہا ہوں اور ان کے مکان کا اوپر والا حصہ ان سے دو ہزار روپے کرایہ میں لے کر پھر انہی مالک مکان کو دوبارہ دس ہزار روپے میں کرایہ پر دیتا ہوں۔ دس ہزار میں سے دو ہزار جو میں نے  ان سے کرایہ پر مکان لیا ہوا ہے وہ کاٹ کر باقی آٹھ ہزار مجھے دے گا۔ کیا یہ صورت جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ معاملہ دو وجہوں سے جائز نہیں۔ اول اس وجہ سے کہ تین لاکھ کی حیثیت قرض کی ہے اور قرض دے کر مقروض سے اس کا مکان یا مکان کا کچھ حصہ مارکیٹ ویلیو سے کم کرایہ پر لینا جائز نہیں ہے کیونکہ یہ سود بنتا ہے۔ اور دوسرا اس وجہ سے کہ مالکِ مکان سے مکان یا اس کا کچھ حصہ کرایہ پر لے کر پھر دوبارہ مالکِ مکان ہی کو وہ حصہ یا مکان کرایہ پر دینا بھی نا جائز ہے۔

كل قرض جرّ نفعاً حرام أي إذا كان مشروطاً كما علم مما نقلت عن البحر و عن الخلاصة و في الذخيرة و إن لم يكن النفع مشروطاً في القرض فعلی قول الكرخي رحمه الله لا بأس به و يأتي تمامه. (رد المحتار: 7/ 413)

(للمستأجر أن يؤجر المؤجر) بعد قبضه …. قيل و قبله (عن غير مؤجره و أما من مؤجره فلا يجوز و إن تخلل ثالث به يفتی للزوم تمليك المالك). (الدر المختار: 9/ 152) فقط و الله تعالی أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved