- فتوی نمبر: 9-171
- تاریخ: 22 ستمبر 2016
- عنوانات: خاندانی معاملات > منتقل شدہ فی خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ہمارے والد تقریباً 30سال پہلے فوت ہوئے اس وقت یہ ورثاء حیات تھے-ایک بیوی تین بیٹے اور ایک بیٹی 2005 میں ایک بیٹا لا ولد فوت ہوا اس کی بیوہ حیات ہیں 2007 میں دوسرا بیٹا فوت ہوا جس کی ورثاء میں تین بیٹے ایک بیٹی اور ایک بیوی ہے ہماری والدہ 2008 میں فوت ہوئیں ۔ والدہ نے اپنی حیات میں زبانی کہا تھا کہ اس مکان کو چار مساوی حصوں میں تقسیم کر لینا ۔ اب ہماری ہمشیرہ مکان میں اپنے حصے کا مطالبہ کر رہی ہے اور وہ کہتی ہے کہ مجھے والدہ کی بات کے مطابق 1/4 حصہ دیا جائے ۔
سوالات
1۔ مکان میں کس وارث کا کتنا حصہ ہے؟
2۔ ہماری ہمشیرہ کا مطالبہ درست ہے؟
3۔ ایک بھائی نے مکان کے ایک کمرے پر جس میں وہ رہائش پذیر تھا کچھ ضروری خرچہ کیا اس کا کیا حکم ہے ؟
4۔ لاولد فوت ہونے والے بھائی کی بیوہ اپنا حصہ ایک بھائی کی اولاد کو دینا چاہتی ہیں اس بیوہ کا کتنا حصہ ہے جو وہ دیں گی؟
وضاحت:والد کی وفات کے بعد والدہ نے ہمیں الگ الگ کمرے دیے تقریباً دس سال بعد اس کمرے کی حالت خراب ہو گئی اس کو رہائش کے قابل بنانے کے لئے خرچہ کیا تھا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔ مکان میں ہر وارث کا کتنا حصہ بنتا ہے؟ اس کی تفصیل آخر میں ہے۔
2۔ اگر سب ورثاء مذکورہ مکان کو اپنی والدہ کے کہنے کے مطابق چار مساوی حصوں میں تقسیم کرنے پر رضا مند ہوں تو اس مکان کو چار مساوی حصوں میں تقسیم کر لیا جائے تاکہ والدہ کے کہنے پر عمل ہو جائے۔ لیکن اگر دیگر ورثاء اس مساوی تقسیم پر رضا مند نہ ہوں تو پھر ہر وارث کو اس کی میراث کے بقدر ہی حصہ ملے گا۔
3۔ یہ خرچہ میراث سے منہا کر کے باقی کو میراث میں تقسیم کیا جائے۔
4۔ بیوہ کے حصے کی تفصیل مندرجہ ذیل میں مذکور ہے۔
مذکورہ صورت میں مکان کے 60480حصے کر کے بھائی کو 27440حصے اور بہن کو13720حصے ملیں گے اور جس بھائی کا انتقال 2005میں ہوا ان کی بیوہ کو 3780حصے اور جس بھائی کا انتقال 2007میں ہوا ان کی بیوہ کو 2331حصے اور ان کے ہر بیٹے کو3774,3774حصے اور ان کی بیٹی کو 1887حصے ملیں گے۔ صورتِ تقسیم یہ ہو گی۔
والد 8×30=240×84= 20160×3= 60480
بیٹا
2×30 60 |
بیٹا
2 |
بیوی
8/1 1×30 30×84 2520 |
بیٹا بیٹی
1/8 ع7
2×30 1×30
60×84 30×84
5040×3 2520×3
15120 7560
2005میں فوت ہونے والا بیٹا 2×30=60×84=5040×3=15120 12×5=60×84=5040×3=15120
والدہ
1/6 2×5 10×84 840 |
بھائی
14 |
بیوی بھائی بہن
4/1 عصبہ
3×5 7×5
15 35
15×84 14×84 7×84
1260×3 1176×3 588×3
3780 3528 1764
2007والا بیٹا
74*84=6216*3=18648 24*7=168*37=6216*3=18648
والدہ
1/6 4×7 28×37 1036 |
بیوی بیٹا بیٹا بیٹا بیٹی
8/1 عصبہ
3×7 17×7
21 119
21×37 34×37 34×37 34×37 17×37
777×3 1258×3 1258×3 1258×5 629×3
2331 3774 3774 3774 1887
2008والدہ
4396×3=13188 3×4396=13188
بیٹا بیٹی
2×4396 1×4396
8792 4396
الاحیاء والد /والدہ
بیٹا بیٹی
27440 13720
الاحیاء بیٹا 2005
بیوی
3780
الاحیاء بیٹا 2007
بیوی بیٹا بیٹا بیٹا بیٹی
1887 3774 3774 3774 2331 فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved