- فتوی نمبر: 1-238
- تاریخ: 10 اگست 2007
- عنوانات: خاندانی معاملات > منتقل شدہ فی خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
حاجی بہادر بخش مرحوم نے 2803 فٹ پر مشتمل بلڈنگ چھوڑی ہے۔ جو کہ ان کے ورثاء کے درمیان تقسیم کرنی ہے۔ ان کے ورثاء میں ان کے تین بیٹے ( غلام محمد، نذر محمد، دین محمد) اور ایک بیٹی ( محبوب بیگم) ہیں۔
1۔ پھر بہادر بخش کے بڑےبیٹے نذر محمد کی وفات ہوئی۔ ان کے ورثاء میں دو بیٹے ( محمد یونس اور محمد اکرم) اور چار بیٹیاں (عصمت، فردوس، جمیلہ، شکیلہ،) اور ایک بیوہ ہیں۔ اور ان کے دو بھائی ( غلام محمد اور دین محمد) اور بہن ( محبوب بیگم) بھی زندہ تھے۔
پھر نذر محمد کی اولاد میں تفصیل یہ ہے کہ ان کے چھوٹے بیٹے محمد اکرم کی قبل از شادی وفات ہوئی۔ ان کے وارث ایک بھائی محمد یونس اور مذکورہ چار بہنیں ہیں اور والدہ پہلے ہی فوت ہوچکی تھی۔
پھر نذر محمد کے دوسرے بیٹے محمد یونس کی وفات ہوئی۔ ان کی وفات کے وقت ان کے مذکورہ چار بہنیں اور ایک بیوہ موجود تھیں۔ جبکہ اولاد کوئی نہیں۔ اور ان کے دو چچا بھی فوت ہوچکے تھے۔ البتہ ان کے چاچا غلام محمد کے دو بیٹے محمد اسلم، محمد اکبر اور چار لڑکیاں ریحانہ، فرزانہ، غزالہ اور نائلہ اور دوسرے چاچا دین محمد کے چار بیٹے اور چار بیٹیاں موجود تھے۔
دونوں بھائیوں اکرم اور یونس کی وفات کے بعد ان کی بہن شکیلہ فوت ہوئی۔ جبکہ ان کے ورثاء میں ایک بیٹی، خاوند اور تین بہنیں عصمت، فردوس اور جمیلہ موجود تھے۔ اور دونوں چچوں دین محمد اور غلام محمد کی اولاد موجود تھی۔ البتہ غلام محمد کی اولاد میں سے محمد اسلم اور ریحانہ ان کی وفات سے پہلے ہی فوت ہوچکے تھے۔
پھر نذر محمد کے دو بیٹوں محمد اکرم اور یونس اور ایک بیٹی شکیلہ کی وفات کے بعد دوسری بیٹی عصمت فوت ہوئی۔ ان کے وارث دو بہنیں جمیلہ، فردوس اور چاچا دین محمد کی اولاد چار بیٹے ، چار بیٹیاں اور چچا غلام کی اولاد ایک بیٹا اکبر اور تین بیٹیاں نائلہ، غزالہ، فرزانہ موجود تھے جبکہ اسلم اور ریحانہ پہلے فوت ہوچکے تھے۔
2۔ حاجی بہادر بخش کے دوسرے بیٹے غلام محمد کا جب انتقال ہوا تو ان کے ورثاء میں دو بیٹے اکبر، اسلم اور چار بیٹیاں ریحانہ، فرزانہ، غزالہ اور نائلہ موجود تھیں۔
پھر غلام محمد کی اولاد میں ریحانہ بیٹی کا انتقال ہوا۔ ان کے وارث دو بھائی اکبر، اسلم اور مذکورہ تین بہنیں تھیں۔
پھر غلام محمد کے بیٹے محمد اسلم کا انتقال ہوا۔ ان کے ورثاء میں دو بیویاں عصمت بنت نذر محمد، اور نادرہ اور دو بیٹے تین بیٹیاں (جو کہ نادرہ سے ہیں) ہیں۔
3۔ حاجی بہادر بخش کے تیسرے بیٹے دین محمد فوت ہوئے تو اس وقت ان کے چار بیٹے انور، ارشد، طارق محمود، خالد اور چار بیٹیاں رفعت، بشریٰ، عشرت، زرین اور ایک بیوہ موجود تھی۔
پھر دین محمد کی اولاد میں سے بشریٰ کا انتقال ہوا۔ ان کے وارث ایک بیٹا، ایک بیٹی اور خاوند ہے۔
پھر دین محمد کی بیوی کا انتقال بشری کے بعد ہوا۔ جن کے وارث مذکورہ چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔
4۔ حاجی بہادر بخش کی بیٹی محبوب بیگم کی وفات کے وقت دو لڑکے اور تین لڑکیاں موجود تھے۔
مذکورہ بالا تفصیل سے تمام ورثاء کے شرعی وضاحت کریں۔
نوٹ: حاجی بہادر بخش کی اولاد میں سے پہلے ان کے بیٹے نذر محمد کا انتقال ہوا پھر غلام محمد کا پھر دین محمد کا اور پھر ان کی بیٹی محبوب بیگم کا انتقال ہوا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں بہادر بخش کے کل ترکہ کے سب پہلے 7 حصے کر لیجیے۔ ان میں سے 2- 2 حصے ہر بیٹے کو ملیں گے۔ جبکہ بیٹی کو ایک حصہ ملے گا۔ اس کے بعد نذر محمد کے حصہ کے مزید 1728 حصے کیجئے۔ ان میں سے 416- 416 حصے عصمت، فردوس، اور جمیلہ کو ملیں گے۔ اور یونس کی بیوہ کو 144 حصے ملیں گے اور انور، اکبر، ارشد، طارق، اسلم، خالد کو ان میں سے 8- 8 حصے ملیں گے اور شکیلہ کے خاوند کو 96 حصے ملیں گے، جبکہ اس کی بیٹی کو 192 حصے ملیں گے۔
پھر غلام محمد کے حصہ کے 56 حصے کیجئے۔ ان میں سے 16 حصے اکبر کو ملیں گے اور 8- 8 حصے فرزانہ، غزالہ، نائلہ میں سے ہر ایک کو ملیں گے۔ اور اسلم بن غلام محمد کے ہر بیٹے کو ان میں سے 4- 4 حصے اور ہر بیٹی کو 2- 2 حصے ملیں گے، جبکہ اس کی دونوں بیویوں عصمت اور نادرہ میں سے ایک کو 1- 1 حصہ ملے گا۔
اس کے بعد عصمت کو جو کچھ اپنے باپ کے ترکہ میں سے ملا وہ سب اور جو کچھ اپنے شوہر کی طرف سے ملا اس کو ملا کر 15 حصے بنا لیجئے۔ ان میں سے 5- 5 حصے اس کی بہنوں فردوس اور جمیلہ کے ہوں گے اور 1 – 1 حصہ اکبر، انور، ارشد، طارق، اور خالد کو ملے گا۔
پھر دین محمد کے حصہ کے کل 38016 حصے کر لیجئے۔ ان میں سے 6470 – 6470 حصے ہر بیٹے کو ملیں گے اور 3246 – 3246 حصے ہر بیٹی کو ملیں گے۔ سوائے بشریٰ کے جبکہ انہی میں سے بشریٰ کے خاوند کو 693 حصے ملیں گے، اور اس کی بیٹی کو 539 حصے ملیں گے، اور اس کے بیٹے کو 1078 حصے ملیں گے۔
پھر محبوب بیگم کے کل ترکہ کے 7 حصے کر کے ان میں سے ہر بیٹے کو 2 – 2 حصے اور ہر بیٹی کو ایک ایک حصہ ملے گا۔ صورت تقسیم یہ ہے:
8×8= 64×3= 192×9= 1728 نذر محمد
شکیلہ 3×7 9×21 189 |
یونس
14×3 42 |
اکرم
14×3 42 |
بیوہ 8/1 8×1 8 |
عصمت فردوس جمیلہ
باقی
7×8= 56
3×7 3×7 3×7
9×21 9×21 9×21
189 189 189
8 بیوہ نذر محمد مف 8
شکیلہ 3×1 9×3 27 |
اکرم 2 |
یونس 3×2 6 |
عصمت فردوس جمیلہ
3×1 3×1 3×1
9×3 9×3 9×3
27 27 27
شکیلہ بہن 8×1 9×8 72 |
36 اکرم مف 16 8
یونس بھائی 8×2 16 |
عصمت فردوس جمیلہ
8×1 8×1 8×1
9×8 9×8 9×8
72 72 72
36 18 9 18×5= 72 محمد یونس مف 64 32 16 8
شکیلہ بہن
6×2 8×12 96 |
بیوہ عصمت بہن فردوس بہن جمیلہ بہن اکبر انور ارشد طارق خالد اسلم
4/1 باقی
3
6×3 6×2 6×2 6×2 6×1
8×18 8×12 8×12 8×12 8×1 8×1 8×1 8×1 8×1 8×1
144 96 96 96 8 8 8 8 8 8
4×3= 12 شکیلہ مف 384
خاوند بیٹی عصمت فردوس جمیلہ بہنیں
4/1 2/1 باقی
3×1 3×2 3×1
3 6 1 1 1
96 192 32 32 32
8×7= 56 غلام محمد
اسلم 7×2 14 |
ریحانہ 1 |
اکبر فرزانہ غزالہ نائلہ (اولاد)
7×2 7×1 7×1 7×1
14 7 7 7
7 ریحانہ مف 1
اسلم 2 |
اکبر فرزانہ غزالہ نائلہ ( بہن بھائی)
2 1 1 1
8×2= 16 اسلم بن غلام محمد مف 16
عصمت، نادرہ (بیویاں) بیٹا بیٹا بیٹی بیٹی بیٹی
8/1 باقی
2×1 2×2 2×2 2×1 2×1 2×1
2 4 4 2 2 2
3 عصمت
جمیلہ فردوس بہن اکبر انور ارشد طارق خالد
3/2 باقی
5×2 5×1
10 5
5 5 1 1 1 1 1
8×12= 96×36= 3456×11= 38016 دین محمد
بشری
7 |
بیوی 8×1 12×1 36×12 432 |
انور ارشد طارق خالد رفعت عشرت زرین
باقی
12×7
84
36×14 36×14 36×14 36×14 36×7 36×7 36×7
11×504 11×504 11×504 11×504 11×252 11×252 11×252
5522 5522 5522 5522 2772 2772 2772
12×3= 36 بشریٰ مف 7
والدہ 6/1 3×2 6 7×6 42 |
خاوند بیٹا بیٹی
4/1 باقی
3×3 3×7
9 21
7×9 7×14 7×7
11×63 11×98 11×49
693 1078 539
11 زوجہ دین محمد 474
انور ارشد طارق خالد رفعت عشرت زرین
474×2 474×2 474×2 474×2 474×1 474×1 474×1
948 948 948 948 474 474 474
7 محبوب بیگم
بیٹا بیٹا بیٹی بیٹی بیٹی
2 2 1 1 1
© Copyright 2024, All Rights Reserved