- فتوی نمبر: 20-371
- تاریخ: 27 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک شخص جس کا انتقال ہوگیا ہے ۔اس شخص کے نام ایک عدد پلاٹ ہے ۔جس کی موجودہ قیمت بائیس لاکھ روپے ہے ۔اس شخص کی بیوی کا بھی انتقال ہوچکا ہے۔اب حصے داروں میں تین لڑکے (شفیع،رفیع اور راشد)اور چار لڑکیاں (حمیدہ،شکیلہ،شفیہ اور فہمیدہ)ہیں ۔لڑکیوں میں سے بھی تین کا انتقال ہوگیا ہے۔لہذا آنجناب سے التماس ہے کہ ہم اس گھر کو کیسے تقسیم کریں ؟
وضاحت:والد کا انتقال 1981 میں ہوا ۔والدہ کا انتقال 2005میں ہوا۔بہن حمیدہ بانو کا انتقال 2009میں ہوا ۔ان کی صرف ایک بیٹی ہے۔بہن شکیلہ بانو کا انتقال 2011میں ہوا ۔ان کے ورثاءدو بیٹے اور خاوند ہیں ۔بہن شفیہ بانو کا انتقال 2020 میں ہوا ۔ان کے ورثاء چار بیٹے ،ایک بیٹی اور خاوند ہیں ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل جائیداد کے 4320حصے کیے جائیں گے ۔جن میں شفیع ،رفیع اور راشد ہر ایک کو 912-912حصے(21.111%)اور فہمیدہ کو 456حصے(10.555%)دئیے جائیں گے۔حمیدہ کی بیٹی کو 216حصے (5%)،شکیلہ کے شوہر کو 114حصے(2.638%)،شکیلہ کے ہر بیٹے کو 171-171حصے(3.958%)دیئے جائیں گے۔شفیہ کے شوہر کو 114حصے(2.638%)،شفیہ کے ہر بیٹے کو 76-76حصے (1.759%)اور شفیہ کی بیٹی کو 38حصے (0.879%)دیئے جائیں گے۔تقسیم کی صورت ساتھ لف ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved