- فتوی نمبر: 3-396
- تاریخ: 15 فروری 2011
استفتاء
***جس کی صرف منگنی ہوئی ہے ابھی نکاح نہیں ہوا ، سات سال سے مفقود الخبر ہے ، تحریک طالبان سے منسلک رہاہے لیکن جس دن وہ غائب ہواہے گھر سے دکان تک جانے کے ادارے سے نکلا تھا جو تاحال گھر واپس نہیں آیا ۔اب اس کی منگیتر کے لیے کیا حکم ؟ وہ دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے یا نہیں؟ ہمارے علاقے کارواج ہے کہ جب رشتہ کرنا ہوتاہے تو لڑکے والے لڑکی والوں سے رشتہ مانگتےہیں لڑکی والے رشتہ قبول کرتےہیں اور حق مہر بھی مقرر کردیتے ہیں اس کے بعد جب کچھ عرصہ کے بعد رخصتی کرنی ہوتی ہے تو باقاعدہ طور پر ایجاب وقبول سے نکاح پڑھاجاتاہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں منگیتر دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے، کیونکہ منگنی صرف وعدہ ہے اس سے نکاح منعقد نہیں ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved