- فتوی نمبر: 16-214
- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
منگنی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ (آپ کس اعتبار سے پوچھنا چاہتے ہیں؟جواب: ہمارے معاشرے میں رشتہ ہونے کے بعد منگنی کی جاتی ہے تو پوچھنا ہے کہ یہ ہندوانہ رسم ہے یا شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے منگنی کی تقریب کر سکتے ہیں؟)
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
منگنی نکاح کا پیغام دینے کو کہتے ہیں اور اس حد تک منگنی کی حیثیت احادیث سے ثابت ہے البتہ موجودہ دور میں منگنی میں کچھ رسمیں ایسی شامل ہوگئی ہیں جو شرعاصحیح نہیں، ان کی تفصیل دیکھنی ہو تو بہشتی زیورمؤلفہ مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ میں منگنی کی رسموں کا بیان میں دیکھ لیں
© Copyright 2024, All Rights Reserved