- فتوی نمبر: 11-275
- تاریخ: 26 مارچ 2018
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک صاحب جن کا انتقال 2000میں ہو گیا تھا اور وارثان میں سے متوفی کے والدین ،اہلیہ،چار بیٹے ،اور تین بیٹیاں تھیں جن کی وراثت ابھی تک تقسیم نہیں ہوتی ہے اب جبکہ وارثان متوفی کے وراثت کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں تو شریعت اسلامیہ کی روشنی میں راہنمائی فرماتے کہ وار ثین میں سے کس کو کتنا حق ملے گا ترکہ کی تقسیم کی صورت کیا ہو گی یہ بات بھی مدنظر رہے کہ متوفی کے وفات کے وقت تو اس کے والدین (ماں ،باپ)دونوں حیات تھے مگر اب تقسیم کے وقت والدین دونوں فوت ہو چکے ہیں ۔تو وارثان میں سے متوفی کی اہلیہ ،چار بیٹے جب کہ تین بیٹیاں موجود ہیں۔والدین میں سے پہلے والدہ دنیا سے رخصت ہو ئی جبکہ اس کے بعد متوفی کے والد صاحب کی وفات ہوئی دونوں کی وفات متوفی کے بعد ہوئی ۔
اب شریعت اسلامیہ کے تناظر میں وراثت کی تقسیم کیسے ہو گی ؟
وضاحت مطلوب ہے کہ :
والدین کی وفات کے وقت ان کے کون کون ورثاء حیات تھے ؟
جواب وضاحت :
حضرت مفتی صاحب :چونکہ والدہ پہلے وفات پائی لہذا والدہ کے ورثاء ہیں شوہر ،3بیٹے ،3بیٹیاں ،ایک بہن دو بھائی جبکہ والدین پہلے فوت ہو گئے تھے۔اور والد کے ورثاء 3بیٹے ،3بیٹیاں ہیں جبکہ ان کے والدین کا پہلے انتقال ہو چکا ہے۔(ان میں سے اس بیٹے کو شمار نہیں کیا جو ان کی حیات میں فوت ہو چکا ہے )
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں میت کے کل ترکہ کو 2376حصوں میں تقسیم کر کے ان میں سے میت کی بیوی کو 297حصے ،میت کے،4 بیٹوں میں سے ہر ایک کو234،234حصے ،ان کی 3بیٹیوں میں ہر ایک کو117،117حصے ،میت کے 3بھائیوں میں سے ہر ایک کو 176،176حصے ،اور ان کی ہر بہن کو 88،88حصے ملیں گے ۔صورت تقسیم درج ذیل ہے :
24×11=264×9=2376
والد ————– والدہ——————— بیوی—————– 4بیٹے —————-3بیٹیاں
6/1 —————– 6/1———————– 8/1———————– عصبہ
x114 x114 x113 x1113
44 44 33 143
x9=39644 44 x9=29733 x926فی کس x913فی کس
234 فی کس—————————— 117فی کس
11 |
x9=36×11=3964 والدہ x9=39644
شوہر —————- 3بیٹے———————– 3بیٹیاں ——————-بہن بھائی
4/1 ——————-عصبہ ———————————— محروم
9/1 x9=273
x119 ——— x116فی کس————— x113فی کس
66 +66+66 33+33+33
55 |
x55=4959 والد 495
3بیٹے——————————————- 3بیٹیاں
55×2+2+2 55×1+1+1
110+110+110 55+55+55
بیوی —————4بیٹے——————- 3بیٹیاں ———————3بھائی————- 3بہنیں
297———– 234فی کس————– 117فی کس —————-176فی کس———— 88فی کس
© Copyright 2024, All Rights Reserved