- فتوی نمبر: 11-143
- تاریخ: 01 مارچ 2018
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک وراثت سے متعلق مسئلہ دریافت کرنا ہے کہ دو بھائی زید اور بکر ہیں ا ن کی ایک جگہ ہے جس میں یہ دونوں بھائی شریک ہیں اور زید کی چھ بیٹیاںاوردوبیٹے ہیں جبکہ بکرکا ایک بیٹا اور دوبیٹیاں ہیں۔ زید اور بکر مر گئے ہیں اور زید وبکر کے والدین بھی فوت ہو گئے ہیں اور یہ جگہ ایک لاکھ پینسٹھ ہزار (165000)میں بک رہی ہے تو زید اور بکر کی اولاد میں یہ رقم کتنی کتنی آئے گی؟
وضاحت مطلوب ہے :
1۔کہ والدین کب فوت ہوئے؟
2۔زید وبکر کی وفات کے وقت ان کی بیویاں زندہ تھیں ؟اگر زندہ تھیں تو اب بھی حیات ہیں یا فوت ہو گئی ہیں؟اگر فوت ہو گئی ہیں تو وفات کے وقت ان کے والدین حیات تھے یا نہیں ؟اگر حیات تھے تو بیوی کے بہن بھائیوں کی تفصیل لکھیں ۔
3۔زید،بکر کے اور بھی بھائی بہن ہیں یا نہیںہیں؟ اگر ہیں تو اب بھی زندہ ہیں یا فوت ہو گئے ہیں؟اگر فوت ہو گئے ہیں تو والد سے پہلے فوت ہوئے تھے یا بعد میں ؟
جواب وضاحت :
1۔پہلے والدہ فوت ہوئی پھر زید فوت ہوا پھر زید،بکر کے والد فوت ہوئے اس کے بعد بکر فوت ہوا ۔
2۔زید کی وفات کے وقت ان کی بیوی زندہ تھی اور بکر کی وفات کے وقت ان کی بیوی زندہ نہیں تھیں۔اب دونوں کی بیویاں وفات پاگئی ہیں۔ یہ بات یاد رہے کہ زیداور بکر کی بیویاں آپس میں بہنیں تھیں اور ان کے چار بھائی اور سات بہنیں ہیں جبکہ زید ،بکر کی بیویوں سے پہلے ان کی دو بہنیں فوت ہوئی ہیں ،دونوں کی بیویوں کی وفات سے پہلے ہی ان کے والدین وفات پاگئے تھے ۔
3۔اور بھی ہیں پانچ بہنیں اور چار بھائی حیات ہیں ۔ایک بھائی سب سے پہلے یعنی زید ،بکر اور والدین سے بھی پہلے وفات پاچکے ہیں ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں زید کے ہر بیٹے کو 13749.96روپے ،اورزید کی ہر بیٹی کو 6874.98روپے ،اورزید کے حیات بھائیوں میں سے ہر ایک کو 1833.328روپے ،اور ہر بہن کو 916.664روپے جبکہ بکر کے بیٹے کو 42166.664روپے اور بکر کی ہر بیٹی کو 21083.332روپے ملیں گے۔
زید
والد
6/1 10×4 10×4 40 |
بیوی
8/1 10×3 3×30 90 |
دو بیٹے———————- چھ بیٹیاں
عصبہ
17×10
170
34+34× ——————— 17×3فی کس
102+102——————- 51 فی کس
بکر
+2 +16 |
15×8=20 والد 40×3=120
5بیٹے (بکر سمیت)—————— پہلے فوت شدہ بیٹا—————- 5بیٹیاں
محروم
2+2+2+2×8 1+1+1+1+1×8
16+16+16+16 8+8+8+8+8
4×4=16 بکر 16
بیٹا ———————————- دوبیٹیاں
x42 1+1×4
8 4+4
10——————— زید کی بیوی —————–90
دوبیٹے——————————— چھ بیٹیاں
2+2×9 1+1+1+1+1+1×9
18+18 9+9+9+9+9+9
الاحیاء————– زید—————- 82500
2بیٹے ——————–چھ بیٹیاں ————بکر کابیٹا —————— بکر کی دو بیٹیاں————– 4حیات بھائی————- 5حیات بہنیں
کل حصے: 120 . کل حصے:60فی کسی 8 4+4 16فی کس 8فی کس
13749.96———- 6874.98فی کس———- 916.664———– 458.332فی کس——— 1833.328فی کس —————-916.664فی کس
4 ——————– بکر ——————— 82500
بیٹا —————————– دوبیٹیاں
2 1+1
41250———————— 20625فی کس
© Copyright 2024, All Rights Reserved