• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مرد کیلئے سونے کی انگوٹھی یا چین وغیرہ کا استعمال

استفتاء

مرد سونے کی انگوٹھی یا چین یا لاکٹ یا اور کوئی چیز پہن کر نماز ادا کر سکتا ہے یا کہ نہیں؟ یا اسی طرح چاندی کا کوئی زیور استعمال کر سکتا ہے یا کہ نہیں اگر کر سکتا ہے تو کس حالت میں کر سکتا ہے اور کس حد تک کر سکتا ہے ؟اور اگر نہیں کر سکتا تو اس کی کیا وجوہات ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مرد کیلئے سونے کی انگوٹھی یا چین یا لاکٹ پہننا جائز نہیں اور ان چیزوں کو پہن کر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔چاندی کی ایسی انگوٹھی جس کا وزن ساڑھے چار ماشہ سے کم ہو مرد کیلئے جائز ہے اور اس کا استعمال نماز اور غیر نماز ہر حالت میں درست ہے اس کے علاوہ چاندی اور کوئی زیور مرد کیلئے جائز نہیں۔اور وجہ اس کی یہ ہے کہ حدیث میں ہے کہ:

عن علیؓ ان النبی ﷺ اخذ حریرا فجعله فی یمینه و اخذ ذهبا فجعله فی شماله ثم قال ان هٰذین حرام علی ذکور امتی۔ابوداود

عن بریدةؓ ان رجلا قال یا رسول الله ﷺ من ای شئی اتخذه قال من ورق مثقالا۔ترمذی

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved