• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مردوں کا ہیئر کیچر یا ہیئر بینڈ لگانا کیسا ہے؟

استفتاء

مردوں کا ہیئر کیچر یا  ہیئر بینڈ لگانا کیسا ہے؟ کیا گرم موسم میں بال  ماتھے سے پیچھے کرنے کے لیے یہ چیزیں استعمال کی جاسکتی ہیں؟ کیچر آجکل بالوں کو درست کرنے لیے مرد حضرت پہنتے ہیں عورتوں کے ساتھ مشابہت میں شامل تو نہیں  اور دکاندار حضرات جو اس کیچر کو فروخت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہ صرف مردوں کے لیے بنایا گیا ہے اور یہ کیچر مرد حضرات ہی لیتے ہیں، عورتوں کے کیچر دوسری طرح کے ہوتے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سوال میں بھیجی گئی تصویر والا   ہیر بینڈ چونکہ مردوں کے لیے بنایا گیا ہے اور اسے عموما مرد ہی استعمال کرتے ہیں اس لیے اس میں عورتوں کے ساتھ مشابت نہیں ہے اور نہ ہی ممانعت کی کوئی اور وجہ ہے اس لیے مردوں کے لیے مذکورہ ہیئر بینڈ استعمال کرنا جائز ہے۔

المعجم الاوسط للطبرانی (6/426) میں ہے:

‌لعن ‌رسول ‌الله صلى الله عليه وسلم  المتشبهين من الرجال بالنساء والمتشبهات من النساء بالرجال

فتح الباری لابن حجر (10/408) میں ہے:

قوله ‌لعن ‌رسول ‌الله صلى الله عليه وسلم المتشبهين قال الطبري المعنى لا يجوز للرجال التشبه بالنساء في اللباس والزينة التي تختص بالنساء ولا العكس

امداد الفتاویٰ (4/126) میں ہے:

سوال :دہلی کی جوتی نوکدار کامدار جو کہ مرد پہنتے ہیں  ا گر اس جوتی کی ایڑی بٹھا کر عورت پہنے تو جائز ہے یا نہیں ؟

الجواب:  میں تو جائز سمجھتا ہوں۔

سوال :سلیپر یعنی بلا ایڑی کا جوتہ مرد کے لئے جائز ہے یا نہیں ؟

الجواب:  اگر تحقیق سے ثابت ہوجاوے کہ اس میں تشبّہ نہیں ہے تو درست ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved