- فتوی نمبر: 10-261
- تاریخ: 09 نومبر 2017
- عنوانات: حظر و اباحت > زیب و زینت و بناؤ سنگھار
استفتاء
محترم مفتی صاحب!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ایک مسئلہ کے بارے میں آپ سے سوال کرنا چاہتا ہوں۔ کیا شریعت اسلام میں مردوں کے لیے ایسے کپڑے پہننا جائز ہے جو پورے سرخ رنگ کے ہوں یا ان کا کچھ حصہ سرخ رنگ کا ہو؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
خالص سرخ لباس پہننا مردوں کے لیے مکروہ ہے، کسی اور رنگ کی آمیزش ہو یا دھاری دار ہو (یعنی سرخ اور کسی دوسرے رنگ کی دھاریاں ہوں) تو مضائقہ نہیں۔ (مسائل بہشتی زیور 445/2)
فتاویٰ شامی (2/592) میں ہے:
أقول: ولكن جل الكتب على الكراهة كالسراج والمحيط والاختيار والمنتقى والذخيرة وغيرها وبه أفتى العلامة قاسم وفي الحاوي الزاهدي ولا يكره في الرأس إجماعاً.
…………………………………………………. فقط و الله تعالى أعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved