• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مردوں کے لیے چاندی ، پلاٹینم اور پلاڈئیم کی انگوٹھی کا حکم

استفتاء

مردوں کے لیے چاندی ، پلاٹینم اور پلاڈئیم کی انگوٹھی کا حکم بتادیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مردوں کے لیے چاندی کی انگوٹھی  ساڑھے چار ماشہ یا اس سے کم کے بقدر جائز ہے۔ اس کے علاوہ پلاٹینم اور پلاڈئیم وغیرہ کی انگوٹھی جائز نہیں کیونکہ پلاٹینم اور پلاڈئیم سونے اور چاندی سے علیحدہ دھاتیں ہیں جبکہ مرد کے لیے چاندی کے علاوہ کسی اور دھات کی انگوٹھی پہننا  جائز نہیں ہے۔

نوٹ: اگر انگوٹھی میں  چاندی کے ساتھ پلاٹینم، پلاڈئیم ملا ہوا ہو تو اعتبار اس دھات کا ہوگا جو غالب ہو یعنی اگر چاندی نصف سے زیادہ ہو تو اسے چاندی کی انگوٹھی شمار کریں  اور اگر کوئی اور دھات مثلاً پلاٹینم زیادہ ہو تو وہ پلاٹینم کی انگوٹھی شمار ہوگی۔

الدر المختار (9/592) ميں  ہے:

(‌ولا ‌يتحلى) ‌الرجل (بذهب وفضة) مطلقا (إلا بخاتم ومنطقة وحلية سيف منها) أي الفضة إذا لم يرد به التزين.

شامی(9/596) میں ہے:

(قوله ‌ولا ‌يزيده ‌على ‌مثقال) وقيل لا يبلغ به المثقال ذخيرة.

أقول: ويؤيده نص الحديث السابق من قوله – عليه الصلاة والسلام – «ولا تتممه مثقالا»

ڈکشنری آف کیمسٹری (ص:492) میں ہے:

Palladium:A transition silvery white metal, malleable and ductile. It is used as catalyst in hydrogenation reactions, in jewellery and used to prepare alloys. Symbol:Pd; a.n. 46; m.p. 1552°C b.p. 3140°C. r.d. 120.

پلاڈ ئیم ایک سفید نقرئی  عبوری دھات جو ورق پذیر اور تار پذیر ہوتی ہے۔ ہائیڈرو جینیشن تعاملات میں عمل انگیز کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں زیورات اور بھر تیں بنانے کے کام آتی ہے۔ علامت Pd،  ایٹمی نمبر 46 ، نقطہ پگھلاؤ 1552،سینٹی گریڈ ، نقطہ ابال 3140 سینٹی گریڈ اور کثافت اضافی 120 ہوتی ہے۔

ڈکشنری آف کیمسٹری (ص:528) میں ہے:

Platinum.A silvery white transition element. It is chemically inactive. It is used as a catalyst in contact and ostwald process, as alloys and used for jewellery. symbol: Pt; a.n. 78; r.d. 21.5; m.p. 1770°C; b.p. 3830°C.

پلاٹینم : ایک نقرئی سفید عبوری عنصر کیمیائی طور پر غیر فعال ہے۔  اسے عمل انگیز کے طور پر اوسٹوالڈ پروسیس میں استعمال  کیا جاتا ہے اوربھرتوں کے لیے جیولری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا ایٹمی نمبر 78 ،کثافت اضافی 21.5 ،نقطہ پگھلا ؤ 1770 اور نقطہ جوش 3830 سینٹی گریڈ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved