- فتوی نمبر: 22-1
- تاریخ: 10 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > تصاویر
استفتاء
کیا کسی مرحوم انسان کے جنازے کی تصویریں یا ویسے ہی کوئی مرحوم کی تصیور سینڈ کر سکتے ہیں؟ سٹیٹس پر لگا سکتے ہیں؟ اور کوئی بہت بڑے عالم ہوں تو ان کی بھی لگا سکتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ہماری تحقیق یہ ہے کہ کسی انسان(یا جاندار) کی تصویر خواہ موبائل سے ہو ، لینا جائز نہیں اور نہ ہی اسے بلا ضرورت نشر کرنا جائز ہے، چاہے وہ انسان مرحوم ہو یا بڑا علام ہو، سب کا حکم یکساں ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
نوٹ: جو حضرات موبائل سے لی ہوئی تصیور کو جائز سمجھتے ہیں، ان پر ہمارے فتوے کی بنیاد پر اعتراض نہیں کر سکتے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved