• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مارکیٹنگ کے لیے جانے کا معاوضہ

استفتاء

مارکیٹنگ کے مقصد کے لیے کارڈیکس اپنا ایک ملازم  شام کو جب نسبتاً فرصت ہو اس کو کہتے ہیں دائیں بائیں کہ قریبی مقامات پر وزٹ کر لو۔ علاوہ تنخواہ کے ان وزٹوں کا اس کو ماہانہ معاوضہ دے دیا جاتا ہے۔ اس معاوضے میں اس کی  سواری مرمت ، پٹرول، وغیرہ کا بھی اندازہ لگا کر حصہ بنایا جاتا ہے۔ اس کا ایک شیڈول ڈائری میں بنا ہوتا ہے کہ ان جگہوں پر جانا ہے اور اس کی کارگزاری وہ ڈاکٹر

صاحب کو دیتا ہے جس دن جو جگہ رہ جائے اگلے دن اس جگہ کو بھی وزٹ کر لیتا ہے۔ کیا ہمارا یہ معاملہ درست ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپ کے اپنے ملازم کے ساتھ اس کی رضامندی سے معاوضہ طے کر کے یہ معاملہ اختیار کرنا جائز ہے جب کہ مارکیٹنگ کا طریقہ کسی شرعی خرابی پر مشتمل نہ ہو۔

يشترط أن تكون الأجرة معلومة. . ( المجلة، المادة: 450 )

يشترط في الإجارة أن تكون المنفعة معلومة بوجه يكون مانعاً للمنازعة. ( المجلة، المادة : 451

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved