• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مارکیٹنگ سٹاف کی نگرانی (Tracking) کرنا

استفتاء

پی کمپنی کا مارکیٹنگ اسٹاف ملک کے مختلف شہروں میں پھیلا ہوا ہے۔ ان کو مختلف علاقے دئیے گئے ہیں کہ آپ نے اسی علاقے میں رہ کر تشہیر کرنی ہے۔ اکثر ایسا ہوتا تھا کہ مارکیٹنگ والے اپنے علاقے کو چھوڑ دوسرے علاقوں میں جاتے تھے یا کمپنی انتظامیہ کو اطلاع دئیے بغیر ڈیوٹی ٹائم میں گھر چلے جاتے تھے اس لیے ان کی نگرانی رکھنے کے لیے پی کمپنی نے وارد کمپنی سے ایک سروس لی ہوئی ہے۔ جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ پی کمپنی نے مارکیٹنگ کے تمام عملہ کو موبائل اور  وارد کی سمیں لے کر دی ہوئی ہیں۔وارد سے لئے گئے پیکج کی بناء پر ہر آدھے گھنٹے کے بعد ہر ملازم کے موبائل سے ایک مسیج پی کمپنی انتطامیہ کو موصول ہوتا ہے جس میں اس ملازم کی لوکیشن لکھی ہوتی ہے کہ اب یہ فلاں جگہ پر ہے۔ چنانچہ ملازمین جہاں بھی ہوں ہر آدھے گھنٹے کے بعد ان کی لوکیشن انتظامیہ کو معلوم ہوتی رہتی ہے۔

اسی طرح کمپنی کی جو گاڑیاں ملازمین کے زیرِ استعمال ہیں ان کی بھی اسی طریقے سے نگرانی کی جاتی ہے، گاڑی میں ایک ڈیوائس لگائی جاتی ہے جس کے ذریعے سے وقتاً فوقتاً مسیج موصول ہوتا رہتا ہے کہ اب یہ گاڑی کس جگہ پر ہے اور جب گاڑی چالو(ON) ہوگی تو ایک  ایس ایم ایس آجائے گا اور جب بند (Off) ہوگی تو اس وقت بھی ایس ایم ایس آجائے گا کہ اب گاڑی بند ہوئی ہے۔ نیز اس سسٹم کے ذریعے گاڑی کی سپیڈ وغیرہ بھی معلوم ہوجاتی ہے کہ یہ گاڑی کتنی رفتار (Speed) میں چل رہی ہے۔ چنانچہ اس سسٹم کی وجہ سے عملہ کے کام میں کافی بہتری آئی ہے۔

-1            مارکیٹنگ سٹاف کی نگرانی کا مذکورہ بالا طریقہ کار کیسا ہے؟

وارد والوں کے ساتھ معاملہ

وارد کمپنی سے میں خریدی گئی ہیں اور ان کی ایس ایم ایس سروس لی ہوئی ہے کہ ہماری اتنی سمیں ہیںاور ہرسم سے آدھے گھنٹے کے بعد ایس ایم ایس آئے گا تو اس طرح مہینے کے حساب سے فی ایس ایم ایس ان کے چارجز ہوتے ہیں۔اور شروع میں ہی یہ طے کیا گیا ہے کہ فی مہینہ ایک سم سے مثلاً ایک ہزار ایس ایم ایس کمپنی کو موصول ہونگے، اس کے حساب سے ان کو ادائیگی کردی جاتی ہے۔

ان سروسز کی وجہ سے وارد کمپنی کی طرف سے پی کمپنی کو ایک سال میں ایک دو موبائل گفٹ دئیے جاتے ہیں۔

-2            واردوالوں سے مذکورہ بالا پالیسی لینا کیسا ہے ؟

-3            نیز وارد کمپنی کی طرف سے گفٹ میں دئیے گئے موبائل وصول کرنے کاکیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

(1)          مذکورہ بالا طریقہ کار کے مطابق مارکیٹنگ سٹاف کی نگرانی کرنا شرعا درست ہے۔

(2)          پی کمپنی کا وارد کمپنی سے مذکورہ بالا پالیسی لینا اور مذکورہ طریقہ کے مطابق چارجز ادا کرنا شرعاً درست ہے۔

(3)          کمپنی کی طرف سے موبائل بطور گفٹ وصول کرنا جائز ہے۔

(۱)         (البقرة ۱۹۵)

و احسنو إن الله يحب المحسنين۔

(۲)         الصحيح لمسلم، باب وجوب ماقاله شرعا۔۔۔۔(۲/ ۲۶۴)، مکتبه رحمانيه

عن أنس رضي الله عنه أن النبي صلي الله عليه و سلم مر بقوم يلقحون ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قال: أنتم أعلم بأمر دنياکم۔

(۳)  (اتحاف الخيرة المهرة: ۲/۳۹۲) کتاب الزکاة (طبع الشاملة) دارالوطن للنشر۔

… عن ابي هريرة عن النبي ﷺ قال: تهادو اتحابوا۔

(۴)         ردالمحتار: (۵/۳۷۳)

لو أهداه ليعينه عند السلطان بلا شرط، لکن يعلم يقيناً أنه إنما يهدي ليعينه فمشائخنا علي أنه لاباس به الخ وهذا يشمل ما إذا کان من العمال أوغيرهم۔ 

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved