• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

مروجہ اسلامی تکافل

استفتاء

پاکستان میں "پاک قطر فیملی انشورنس” کا پروگرام شروع کیا گیا ہے، تکافل کی بنیادوں پر، جس میں کمپنی اپنے ممبران سے ماہانہ اور سالانہ قسطوں سے پیسے وصول کرتے ہیں، اور جو فنڈ اکٹھا ہوتا ہے اس سے کمپنی اپنے عملہ کی تنخواہیں بھی ادا کرتا ہے اور اس پروگرام میں کمپنی اپنے ممبران کے لیے اضافی منافعوں کا بھی کہتے ہیں۔ آیا ان کے اس پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

تکافل کا مروجہ نظام مکمل اسلامی نہیں، اس لیے اس میں شرکت درست نہیں۔ تفصیل کے لیے دیکھیے "کیا تکافل کا نظام اسلامی ہے؟ مشمولہ مروجہ تکافل کا فقہی جائزہ” مرتبہ مفتی راشد ڈسکوی۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved