- فتوی نمبر: 19-327
- تاریخ: 24 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات > مصارف زکوۃ کا بیان
استفتاء
STC (سائنٹیفک ٹیکنیکل کارپوریشن)مزنگ چوک لاہور مین واقع ہے ،بنیادی طور پر STCکی طرف سے لیبارٹری کے انسٹرومنٹس(آلات)امپورٹ کیئے جاتے ہیں اور پاکستان میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو فراہم کیئے جاتے ہیں۔
STC مندرجہ ذیل مصارف کیلئے میں زکوۃ کی دائیگی یقینی بناتی ہے ۔
۱۔ گھر میںآنے والی نادار خواتین
۲۔ ایک مفتی صاحب کے مدرسے میں دینا ۔
۳۔ ایک مدرسے کی ڈسپنسری کے لیے ادویات زکوۃ کی مد میں دینا۔
۴۔ دیگ پکا کر قریبی مدارس میں لے کر جانا/راشن خرید کر مدرسے والوں کے حوالہ کرنا۔
۵۔ ملازمین کی تحقیق کرنے کے سے اگر معلوم ہو جائے کہ وہ مستحق ہے تو ان کو بھی زکوۃ دی جاتی ہے ۔
۶۔ ایک بھتیجا آفس آ کر کہتا ہے کہ راشن کے لیے خرچہ دے دیا جائے،تو زکوۃ کی رقم سے اس بچے (بھتیجے )کو راشن کی خریداری کے لیے رقم دے دی جاتی ہے اور وہ اس سے راشن لے کر چلا جاتا ہے ۔
مندرجہ بالا مصارف میں زکوۃ ادا کرناکیسا ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
۱۔ گھر میں آنے والی غریب و نادار خواتین کے بارے میں اگر علم ہو یا غالب گمان ہوکہ وہ مستحق زکوۃ ہیں تو انہیں زکوۃ دی جا سکتی ہیں ۔
۲۔ مدرسے میں زکوۃ دینا جائز ہے ۔
۳۔ مدرسے کی ڈسپنسری کے لیے زکوۃ کی مد میں ادویات دینا جائز ہے۔
۴۔ دیگ پکا کر مدرسے میں دینا یا راشن دینا دونوں درست ہیں البتہ مدرسے والوں کو بتا دیا جائے کہ یہ زکوۃ کی مد میں ہیں تا کہ وہ زکوۃکی شرائط کا لحاظ کرتے ہوئے خرچ کریں ۔
۵۔ ملازمین کے مستحق ہونے کی تحقیق کر کے ان کو زکوۃ دینا درست ہے تاہم زکوۃ کی رقم تنخواہ میں نہ دی جائے ۔
۶۔ بھتیجا مستحق زکوۃ ہو تو اسے راشن کی خریداری کے لیے زکوۃ کی رقم دینا جائز ہے ۔
(۱) الھندیۃ (۱/۲۰۰) میں ہے:
ویجوز دفعها الی من یملک اقل من النصاب وان کان صحیحا مکتسباکذا فی الزاهدی۔
(۲) الدرالمختارمع ردالمحتار:(۲/۲۴۴) میں ہے:
ویشترط ان یکون الصرف (تملیکا)لااباحة کمامر(لا)یصرف (الی بناء)نحو(مسجدو)لا الی(کفن میت وقضاء دینه) امادین الحی الفقیرفیجوزلوبامره ،ولواذن فمات فاطلاق الکتاب یفید عدم الجواز وهو الوجه نهر(و)لا الی (ثمن ما)ای قن (یعتق) لعدم التملیک وهو الرکن ۔وقدمنا ان الحلیة ان یتصدق علی الفقیر ثم یامره بفعل هذه الاشیاء وهل له ان یخالف بامره؟لم اره والظاهرنعم ۔
(۳) الھندیۃ (۱/۱۸۸) میں ہے:
ولایجوز ان یبنی بالزکوة المسجدوکذا القناطروالسقایات واصلاح الطرائق وکری الانهار والحج والجهاد وکل مالاتملیک فیه۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved