• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مصارف زکوة ميں سے فقير ،مسکین کی تحقیق

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سورہ توبہ کے اندر زکوٰۃ کے جو آٹھ مصارف بیان ہوئے ہیں ان میں جو پہلے دو مصارف یعنی فقیر اور مسکین بیان ہوئے ہیں ان کی وضاحت فرما دیں کہ فقیر کون ہے ؟اور مسکین کون؟ شریعت کی اصطلاح میں فقیر اور مسکین میں کیا فرق ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

شریعت کی اصطلاح میں فقیر اس شخص کو کہتے ہیں جس کے پاس کچھ نہ کچھ مال تو ہو لیکن وہ نصاب کے بقدرنہ ہو۔ اور مسکین وہ شخص ہے جس کے پاس کچھ بھی مال نہ ہو۔

بعض حضرات نے اس کے برعکس تعریف کی ہے یعنی فقیر وہ ہے جس کے پاس کچھ بھی مال نہ ہو اور مسکین وہ ہے جس کے پاس کچھ نہ کچھ مال ہو ہو لیکن نصاب کے بقدر نہ ہو۔

في رد المحتار 333/3

باب المصرف.  هو فقير وهو من له أدني شيء اي دون نصاب أو قدر نصاب غير نام مستغرق في الحاجة ومسكين من لاشئ له علي المذهب من أنه أسوء حالامن الفقير. و قيل علي العكس. والاول أصح. وهو قول عامة السلف.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved