• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

مسبوق کے لیےثناء کا حکم

استفتاء

۲۔ ایک آدمی جماعت میں شریک ہوا۔امام صاحب ظہر کی نماز میں حالت قیام میں تھے۔توکیا یہ مسبوق ثناء پڑہے گا یا خاموش رہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۲۔ اگر غالب گمان یہ ہو کہ امام سورة فاتحہ شروع کر چکا ہے تو یہ شخص خاموش رہے، ورنہ ثناء پڑھ لے۔جیسا کہ شامی میں ہے:

وقرء كما كبر سبحانك اللهم۔۔الا اذا شرع الامام في القرأة سواء كان مسبوقا او مدركا وسواء كان امامه يجهر بالقرأة اولا فانه لايأتي به۔ (2/ 123) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved