• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مشہور کمپنیوں کے آئل ڈبوں میں ہلکی کوالٹی آئل ڈالنے والے کو وہ ڈبے فروخت کرنا

استفتاء

مشہور کمپنیوں کے استعمال شدہ انجن آئل کے پرانے ڈبے جو کے شفیق آٹوز کے پاس رکھے ہوتے ہیں تو بعض لوگ ان کو آکر کہتے ہیں یہ ہمیں دے دو اور وہ ان ڈبوں کی خاصی قیمت دیتے ہیں اور دونمبر تیل اس میں ڈال کر لیبل والی مشہور کمپنی کے آئل کے نام سے بیچتے ہیں۔ شفیق آٹوز والے سوچ رہے ہیں کہ ان کو بھی بیچ دیا کریں۔ تو کیا اس کی گنجائش ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مشہور کمپنیوں کے آئل کے خالی ڈبے ایسے لوگوں کو بیچنا جائز نہیں جو اس میں ہلکی کوالٹی کا آئل ڈالیں اور ڈبے والی مشہور کمپنی کا ظاہر کر کے فروخت کریں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved