• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مشروط خریداری پر قرعہ اندازی کے ذریعے انعام حاصل کرنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان شرع درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ

میں دوبئی میں رہتا ہوں ،یہاں مختلف شاپنگ مال میں اگر ایک حدتک شاپنگ کریں تو اس کےبدلے  ایک ٹوکن  دیتے ہیں اس کی بنیاد پر دو تین ماہ بعد قرعہ اندازی کےذریعے انعام دیا جاتا ہے ۔

کیا مذکورہ صورت میں ایک مخصوص حد تک خریداری کی صورت میں ٹوکن لینا اوراگر قرعہ اندازی میں اس ٹوکن پر انعام نکل آئے تو یہ انعام لینا جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ بالاانعامی سکیم میں شرکت کرنے سے اجتناب کریں ۔

توجیہ:مذکورہ سکیم میں خریداری موہوم انعام کے ساتھ مشروط ہے،اورپھر انعام بھی کسی ایک کو ملنا ہے جو کہ صورت کےاعتبار سےاگرچہ ہدیہ ہےلیکن حقیقت کے اعتبار سے جواا ور قمار ہے۔اس کی تفصیل ’’جدیدمعاشی مسائل کی اسلامائزیشن کاشرعی جائزہ‘‘مولفہ ڈاکٹر مفتی عبدالواحدصاحبؒ (صفحہ262)میں ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved