- فتوی نمبر: 5-119
- تاریخ: 09 جولائی 2012
- عنوانات: حظر و اباحت > روزمرہ استعمال کی اشیاء
استفتاء
*** کے بالمقابل جامع مسجد ہے موٹر سائیکل مرمت کے دوران اگر پرزے دھونے کی ضرورت پڑے تو مسجد میں جا کر دھو لیتے ہیں۔ اسی طرح بیٹری میں ڈالنے کے لیے پانی بھی مسجد سے لے آتے ہیں۔ اور یہ اعلانیہ ہوتا ہے مسجد کے آس پاس کے دیگر دکاندار بھی مسجد کا پانی استعمال کر لیتے ہیں۔ مسجد انتظامیہ نے کبھی کسی کو منع نہیں کیا۔ کیا یہ جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مسجد انتظامیہ اگر کسی کو منع بھی نہیں کرتی اور آس پاس کوئی سرکاری نل بھی نہ لگا ہو تو دلالتہً پانی استعمال کی گنجائش معلوم ہوگی ہے۔ بشرطیکہ نمازیوں کو وضو میں رکاوٹ نہ ہو۔ نیز مسجد کی صفائی میں بھی فرق نہ آئے۔ البتہ کوئی احتیاط کرے تو زیادہ بہتر ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved