- فتوی نمبر: 20-344
- تاریخ: 27 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
جو چیز مسجد کے باہر کہیں گم ہو جائے،نماز کے بعد مسجد میں آکر نمازیوں کے سامنے یا مسجد کے لاؤڈ اسپیکر پر اس کا اعلان کرنا جائز ہے یا نہیں؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں آئے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جو چیز مسجد کے باہر گم ہو اس کا مسجد میں اعلان کرنا جائز نہیں۔
حاشیہ الطحطاوی علی الدر(2/501) میں ہے:
قوله(حيث وجدها وفي المجامع) اي مجامع الناس كالمساجد والاسواق والشوارع الا انه ينادي على ابواب المساجد لا فيها.
العرف الشذى(1/378) میں ہے:
واما انشاد الضالة فله صورتان: احدها، ان ضل شيء في خارج المسجد و ينشده في المسجد لاجتماع الناس فهو اقبح واشنع، واما لو ضل في المسجد فيجوز الانشاد بلاشغب.
مسائل بہشتی زیور (2/195) میں ہے:
مسئلہ:مسجد میں گمشدہ چیز کے لئے اعلان کرنا ناجائز ہے البتہ اگر مسجد ہی میں کوئی چیز گم ہوگئی ہو تو اس کو وہاں کے لوگوں سے دریافت کر سکتا ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved