• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مسجد کے بجائے مصلے پر پڑی گئی جمعہ کی نماز

استفتاء

کچھ عرصہ قبل ہم نے اپنے آبائی وراثتی پلاٹ کے گراؤنڈ فلور پر اپنے کاروبار کے لیے مارکیٹ جبکہ بالائی حصے پر اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیے مسجد تعمیر کروائی۔ غلط فہمی اور مسئلہ کے تمام پہلوؤں کی وضاحت نہ ہونے کے سبب کچھ عرصہ جمعہ بھی ہو تا رہا۔ علاقے کے دیگر علماء کرام کے توجہ دلانے پر مسئلے کی وضاحت ہوئی کہ در حقیقت یہ جامع مسجد نہیں ہے بلکہ یہ مصلیٰ ہے اور یہاں جمعہ کی نماز نہیں ہوتی جبکہ اسی مقام پر اپنے ہی مسلک کی دو تین جامع مساجد موجود ہیں۔ اب آپ سے گذارش یہ ہے کہ براہ کرم یہ فرما دیجیے کہ مسئلے کی مکمل وضاحت نہ ہونے کی وجہ سے غلط فہمی کی بنیاد پر جو جمعۃ المبارک کی نمازیں ہم ادا کر چکے ہیں ان کی حیثیت کیا ہو گی؟ کیا وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں مقبول سمجھی جائیں گی؟ اس حوالے سے تھوڑی پریشانی اور کشمکش ہے براہ کرم اس حوالے سے تشفی فرما دیجیے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جمعہ کی نماز کا بہتر طریقہ تو یہی ہے کہ شرعی مسجد میں ہو، تاہم مصلیٰ پر پڑھی گئی نماز بھی درست ہے اسے لوٹانے کی ضرورت نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved