• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مسجد کے چندے سے امام مسجد کی رہائش کی مرمت کروانا

استفتاء

علماء اس مسئلہ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں کہ  مسجد کی طرف سے امام مسجد کو جو مکان دیا  گیا ہے آیا مسجد کے چندے سے اس مکان کی مرمت کروا سکتے ہیں یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مسجد کے چندہ سے امام مسجد کے مکان کی مرمت کروا سکتے ہیں کیوں کہ یہ مصالح مسجد میں سے ہے۔

درمختار (6/562)میں ہے:و يبدأ من غلته بعمارته  ثم ما هو اقرب لعمارته کإمام مسجد و مدرس ومدرسة يعطون بقدر كفايتهم ثم السراج و البساط إلى آخر المصالح .۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved