استفتاء
گذارش ہے کہ ہماری مسجد میں لاؤڈ اسپیکر نہیں لگایا گیا۔ہم لوگ بغیر اسپیکر کے اذان پڑھتے ہیں اس صورت میں مسجد کے اند ر کھڑے ہوکر اذان پڑھنا بہترہے یا مسجد کی چھت پر چڑھ کر ؟
واضح رہے کہ ہماری مسجد کا صحن نہیں ہے۔اور چھت بھی مسجد کے اندر داخل ہے۔براہ کرم جواب دے کر ممنون فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مسجد کی چھت پر اذان دی جائے۔جیساکہ شامی میں ہے:
وفی السراج الوهاج وينبغي للمؤذن أن يؤذن في موضع يكون أسمع للجيران ويرفع صوته ولا يجهد نفسه لأنه يتضرر.(شامی :ص61 ج2) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved