• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مسجد کی چھت پر امام کی رہائش گاہ بنانے کا حکم

استفتاء

کیا تعمیر شدہ مسجد کی چھت پر ضرورت کے تحت امام  مسجد کی رہائش گاہ بن سکتی ہے جبکہ مسجد کی تعمیر کے وقت رہائش گاہ بنانے کی نیت نہیں کی تھی۔ حوالہ جات کے ذریعے صلاح فرمائیں!

وضاحت مطلوب:            (1) مسجد سے مراد مسجد شرعی ہے؟

(2)مسجد کے خاص نماز والے حصے کے اوپر رہائش بنانے کا سوال ہے؟ یا ملحقاتِ مسجد یعنی وضو خانہ وغیرہ مراد ہے؟

جواب وضاحت:  (1) شرعی مسجد مراد ہے۔

(2)خاص نماز والے حصے کے اوپر۔

حضور اکرم نوازی ہوگی اگر وضوخانہ والی جگہ بھی  ہوجائے تو؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

وضوخانہ کے اوپر تو رہائش بن سکتی ہے، لیکن شرعی مسجد کے اوپر رہائش بنانا جائز نہیں ہے کیونکہ اس سے مسجد کا تقدس پامال ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved