• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مسجد کی خالی جگہ میں ذاتی سامان رکھنا

استفتاء

میں عرصہ پندرہ سال سے مال روڈ نزد عجائب گھر کے پاس پھولوں کا کاروبار کرتا ہوں۔ رات کو دکان بند کرنے کے بعد میں اپنا سامان اپنی دکان کے قریب واقع جامعہ مسجد***میں نماز والی جگہ سے باہر عشاء کی نماز کے بعد رکھتا ہوں۔ جس جگہ پر میں سامان رکھتا ہوں وہ جگہ مسجد کے استعمال میں نہیں ہے۔ سامان رکھنے کے لیے میں نے باقاعدہ انتظامیہ مسجد کے ممبران سے اجازت لے رکھی ہے۔ میں پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ میرا مسجد کے اس حصہ میں سامان رکھنا مناسب ہے ؟ اس میں کوئی شرعی عذر تو نہیں ہے۔ اگر کوئی شرعی عذر ہے تو اس کا حل بتایا جائے ۔ اگر نہیں  ہے تو تحریری جواب عنایت فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں سامان رکھ سکتے ہیں، البتہ بہتر یہ ہے کہ ہر مہینے اندازہ سے کچھ مناسب رقم مسجد فنڈ میں جمع کروا دیا کریں۔ و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved