• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مسجد کی رقم سے بانڈز خریدنا

استفتاء

***۔۔۔ میں ایک مسجد ہے جو تقریباً تعمیر ہوچکی ہے۔ مینار وغیرہ باقی ہے۔ وہاں کے مقامی لوگوں نے پیسے اکٹھے کیے ہوئے ہیں۔ ناسمجھی کی وجہ سے مسجد کے نگرانوں نے تقریباً ایک لاکھ کے قریب پیسوں کے پرائز بانڈز لے لیے ہیں۔ کیا پرائز بانڈز چندہ کے پیسوں سے لیے جاسکتے ہیں۔ ان پرائز بانڈز میں سے کوئی اگر نکل جاتا ہے تو وہ لگا سکتے ہیں؟ کیا پرائز بانڈز لینا پیسوں کےجائز ہیں؟ اور وہ بھی مسجد پر لگانے کے لیے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

پرائز بانڈ پر نکلنے والا انعام سود ہوتا ہے۔ لہذا پرائز بانڈ نہیں لینے چاہیں۔ اگر غلطی سے یا مجبوری میں لے لیے ہوں تو انہیں فوراً بینک میں دے کر کیش کروالیں اور رقم کو مسجد کی تعمیر میں لگا سکتے ہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved