• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مسجد کی ٹینکی میں چوہا گر کر مرگیا تو کیا کیا جائے

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مسجد کی ٹینکی میں چوہاگرگیا اب کیا ہو گانمازوں کا؟اورٹینکی کی پاکی کا؟ مسجد کی ٹینکی میں ہی گل گیا تھا اب نمازوں کا کیا حکم ہے؟

وضاحت مطلوب ہے:

(۱)پانی میں بو محسوس ہو رہی تھی یا نہیں ؟(۲)گلنے سے کیا مراد ہے؟(۳)پانی میں بو کب سے محسوس ہو رہی تھی اور چوہے کو کب دیکھا؟

جواب وضاحت:

(۱)ہلکی سی بو آرہی تھی۔(۲)وہ گل چکا تھا اس کے اعضاء پانی میں مل گئے تھے۔(۳)مرنے کا تو پتہ نہیں لیکن بو محسوس ہوئی  ظہر کی نماز میں ۔پھر ٹنکی کا سارا پانی نکال کر تین دفعہ دھولیا گیا اور مسجد کے باہر چاٹ بھی لگا دیا گیا تھا کہ تین دن اور تین راتوں کی نمازیں قضاء کر لی جائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میںجب ٹینکی کا سار ا پانی نکال کراسے تین مرتبہ دھولیا گیا جس سے ٹنکی پاک ہو گئی اور تین دن اور تین راتوں کی نمازیں قضاء کرنے کا چاٹ بھی لگادیا تو اب مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں اسی کے مطابق عمل کیاجائے یعنی تین دن اور تین راتوں کی نما زوں کو لوٹا لیا جائے ۔تاہم ایک دو نمازوں میں اعلان بھی کردیا جائے تو بہتر ہے تاکہ جنہوں نے چاٹ نہ پڑھا ہو ان کو بھی علم ہو جائے ۔

حلبی کبیر (101)میں ہے:

فان دخل الماء من جانب خوض صغير کان قد تنجس ماؤه وخرج من جانب قال ابو بکر بن سعيد الاعمش لايطهر مالم يخرج مثل ماکان فيه ثلث مرات فيکون ذلک غسلا له کالقصعة حيث تغسل اذا تنجست ثلث مرات وقال غيره لايطهر مالم يخرج مثل ماکان فيه مرة واحدة وقال ابوجعفر الهندواني يطهر بمجرد الدخول من جانب والخروج من جانب وان لم يخرج مثل ماکان في الحوض وهو اي قول ابي جعفر اختيار الصدر الشهيد حسام الدين لانه حينئذ يصير جاريا والجاري لاينجس مالم يتغير بالنجاسة والکلام في غير المتغير۔

في الشامي(420/1)

ويحکم بنجاستها مغلظة من وقت الوقوع ان علم والافمذ يوم وليلة ان لم ينتفح ولم ينفسخ وهذا في حق الوضوء والغسل ومذثلاثة ايام بلياليها ان انتفخ او تفسخ استحسانا وقالا من وقت العلم فلايلزمهم شيء قبله قيل وبه يفتي

قوله فلايلزمهم اي اصحاب البئر شئي من اعادة الصلاة او غسل ما اصابه ماؤها ۔۔ وصرح في البدائع بان قولهما قياس وقوله استحسان وهو الاحوط في العبادات

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved