• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مسجد میں دو رکعت نفل پڑھنے سے عمرہ کی ادائیگی

استفتاء

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

آپ سے یہ پوچھنا تھا کہ اگر کوئی آپ سے یہ کہے کہ میری طرف سے بھی عمرہ کر دینا، یا آپ  کسی کی محبت میں کرنا چاہیں یا کسی ایسے بندے کی طرف سے کرنا چاہیں جس کی وفات ہو گئی ہو تو کیا ہم مسجد قبا میں  جا کر ان کی طرف سے دو نفل پڑھ دیں تو کیا عمرہ ہو جائے گا یا ان کو عمرے کا ثواب پہنچ جائے گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مسجد قبا میں جا کر دو نفل پڑھنے سے عمرہ نہ ہو گا البتہ عمرے کا ثواب پہنچ جائے گا، لیکن ان دو نفلوں پر عمرے کا ثواب حقیقی عمرے کے ثواب کے برابر نہ ہو گا اور اس کی بنیاد پر کسی سے کہنا بھی صحیح نہیں ہو گا کہ میں نے آپ کی طرف سے عمرہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved