• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مسجد میں ریح خارج کرنا

استفتاء

4۔ مجھے ریح کی تکلیف ہے پیٹ میں  ہر وقت گیس رہتی ہے ۔ اس عرصہ مسجد میں بیان وغیرہ سننے کے لیے بیٹھا ہوں تو ریح آجاتی ہے اگر خارج کردوں تو صحیح ہے ورنہ پھر پیٹ تنگ کرتا ہے اب اتنے مجمع میں سے اٹھ کر بار بار مسجد  سے باہر جانا بھی برا لگتا ہے برائے مہربانی اصلاح فرما دیں کہ میں اس صورت میں مسجد میں ریح خارج کر سکتاہوں؟ میری  ریح میں بدبو نہیں ہوتی صرف گیس ہی ہوتی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

4۔ اگر چہ گنجائش ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ آپ بیان کے لیے نہ بیٹھیں یا نماز کی جگہ کے باہر بیٹھیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved