- فتوی نمبر: 16-307
- تاریخ: 16 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ
کیا مسجد میں ثواب کی نیت سے ٹوپیاں رکھنا کہ نمازی لوگ آئیں گے ٹو پی پہن کرنماز ادا کریں گے اور جاتے ہوئے واپس رکھ جائیں گے، یہ جائز ہے؟اسی طرح داڑھیاں بھی رکھنا جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ٹوپیاں رکھنے کی گنجائش ہے ،کیونکہ ٹوپی لباس کا حصہ ہے، جسم کا حصہ نہیں، اس لیے کسی کی رکھی ہوئی ٹوپی پہننےسےبھی لباس کا مقصد حاصل ہوجاتا ہے، جبکہ داڑھی جسم کا حصہ ہے، اس لیے مصنوعی داڑھیوں سے اصلی داڑھی کا مقصد پورا نہیں ہوتا، لہذا داڑھیاں رکھنا جائز نہیں، بلکہ یہ تو داڑھی کے ساتھ مذاق کی صورت ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved