• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مسجد میں ویڈیو بنانا

استفتاء

ہماری مسجد میں جمعہ کے دن خطیب کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جاتی ہے۔ کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

صورت مذکورہ میں خطیب کی ویڈیو ریکارڈنگ جائز نہیں۔

و في الخلاصة و تكره التصاوير على الثوب صلى فيه أو لا انتهى و هذه الكراهة تحريمية، و ظاهر كلام النووي في شرح مسلم الإجماع على تحريم تصوير الحيوان قال و سواء صنعه لما يمتهن أو لغيره فصنعته حرام بكل حال لأن فيه مضاهات لخلق الله تعالى و سواء كان في ثوب أو بساط أو درهم و إناء و حائط و غيرها. فينبغي أن يكون حراماً لا مكروهاً إن ثبت الإجماع أو قطعية الدليل بتواتره. ( شامی: 1/ 647)

اور عکس جو محفوظ کر لیا جائے تصویر ہی ہوتی ہے لہذا ویڈیو بنانے پر تصویر کشی کے احکام جاری ہوں گے۔

‘‘مسئلہ: جیسے قلم سے تصویر بنانا ناجائز ہے ایسے ہی فوٹو سے تصویر بنانا یا پریس پر چھاپنا یا سانچہ اور مشین وغیرہ میں ڈھالنا اور ویڈیو بنانا یہ بھی ناجائز ہے۔’’ ( مسائل بہشتی زیور: 2/ 243)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved