- فتوی نمبر: 20-191
- تاریخ: 27 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > طہارت > وضوء کا بیان
استفتاء
مسجد میں وضو اورغسل کرنا جائز اوراصولوں کے خلاف ہے یا نہیں ؟
وضاحت مطلوب ہے:مذکورہ دونوں سوالوں کیا کیا ضرورت پیش آرہی ہے؟
دو دوستوں کی آپس میں بحث چل رہی تھی اس لیے یہ سوال پوچھا
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مسجد میں جو جگہ وضو اورغسل کےلیے مقرر ہے وہاں وضو اور غسل کرنا جائز ہےالبتہ جوجگہ نماز پڑھنے کےلیے مقرر ہے وہاں وضو یا غسل کرنا اس صورت میں درست ہے کہ پانی فرش پر نہ گرے ورنہ درست نہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved