• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

۱۔مسجد نبوی میں کون سے مقامات پر دعائیں قبول ہوتی ہیں ۔۲۔حالت احرام میں منہ وغیرہ ڈھانپنا اور اس کا حکم۔۳۔حالت احرام کے نفل

استفتاء

۱۔ مسجد نبویﷺ میں کونسے مقامات پر دعا ئیں قبول ہوتی ہے ؟

۲۔ ایک عورت کے حالت احرام میں کپڑا اس کے منہ پر آ جائے دس یا آدھا گھنٹہ یا ایک گھنٹہ ،نصف دن ،نصف رات سے کم ،نصف دن نصف رات کے برابر نصف دن نصف رات سے زیادہ یا ایک دن ایک رات تو اس پر کیا جزا لازم آئیگی ؟

۳۔            اگر جو شخص مسجد عائشہ سے عمرہ کرنا چاہتا ہو تو اسے احرام باندھنے کے دورکعت اور تحیۃ المسجد کے دورکعت دونوں پڑھنے چاہییں یا صرف احرام باندھنے کے دورکعت ادا کرنے چاہییں ؟احرام باندھنے کے دو رکعت میں کیا نیت کرنی چاہیے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مسجد نبوی میں قبولیت دعا کے مقامات کے بارے میں ہمیں سوائے ایک جگہ کے اور کسی جگہ کی صراحت نہیں ملی اور وہ جگہ اسطوانہ عائشہؓ ہے ۔

۱۔ اسطوانۃ عائشۃؓ جس کو اسطوانہ المہاجرین بھی کہتے ہیں اس لیے کہ مہاجرین کی اکثرنشست اسی جگہ رہتی تھی ۔۔۔۔ اس کو اسطوانہ القرعہ بھی کہتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ہے کہ حضرت عائشہ ؓ نے حضور ﷺ سے نقل کیا ہے کہ اس مسجد(یعنی مسجد نبوی ﷺ)میں ایک جگہ ایسی ہے کہ اگر لوگوں کو اس کاحال معلوم ہو جائے تو اس کے لیے ہجوم کی وجہ سے قرعہ ڈالنا پڑے ،لوگوں نے نے حضرت عائشہؓ سے پوچھا کہ وہ کون سی جگہ ہے تو انہوں نے اس وقت بتانے سے انکار فرمایا اس کے بعد حضرت عبداللہ بن زبیر ؓ کے اصرار پر حضرت عائشہ ؓ نے ان کو بتایا ۔حضرت ابو بکر صدیق ؓاور حضرت عمر ؓ اکثر اس کے قریب نماز پڑھاکرتے تھے ۔ایک حدیث میں آیا ہے کہ اس جگہ دعا قبول ہوتی ہے ۔(فضائل حج ص:195)

غنية الناسک في بغية المناسک(381)

واسطوانة عائشة ؓ وهي الثالثة من المنبر الي المشرق متوسطة للروضة في الصف اللذي خلف امام المصلي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وتسمي اسطوانة القرعة لما في الاوسط للطبراني ان رسول الله ﷺ قال (ان في مسجد ي لبقعة لو يعلم الناس ماصلوا فيها الاان يطير لهم قرعة) فمن عائشةؓ انها اشارت اليها ۔۔۔وروي انه يستجاب عندها الدعاء ۔

۲۔ حالت احرام میں اگر عورت کے چہرے پربارہ گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت مسلسل کپڑا لگارہاتو اس پر تو اس پر ایک دم لازم آئے گا اور اگر بارہ گھنٹے سے کم اور ایک گھنٹے سے زیادہ وقت مسلسل کپڑا لگا رہے تو پونے دوکلو گندم یا اس کی قیمت صدقہ کرنا پڑے گی ۔اور اگر ایک گھنٹے سے بھی کم لگے تو مٹھی بھر گندم یا اس کی قیمت صدقہ کرنا پڑے گا۔

في الهندية(242/1)

ولو غطي المحرم رأسه او وجهه يوما فعليه دم وان کان اقل من ذلک فعليه صدقه کذا في الخلاصه ۔وکذا اذا غطاه ليلة کاملة سواء غطاه عامدا او ناسيا او نائما کذا في السراج الوهاج

في غنية الناسک :(255)

وليس للمرأة ان تتنقب وتغطي وجهها ،فان فعلت يوم فعليها دم وفي الاقل صدقة ولو فعلت ذلک لضرورة تخير في الکفارة ولو تلثمت يوما اوليلة فعليها دم والا صدقة ولو کانت تستر وجهها وتکشفه اخري وهکذا تفعل في کل مرة اقل من ساعة فلکية فعليها لکل مرة قبضة من طعام (ضياء الابصار)

في عمدة السالک في المناسک (479)

وان لبس ثوبا مخيطا اوغطي رأسه يوما کاملا يجب الدم والليلة کاليوم ذکره في المحيط وان کان اقل من ذلک يتصدق وفي خزانة الاکمل في ساعة نصف صاع وفي اقل من ساعة قبضة من بر ۔

۳۔            دونوں پڑھنے چاہییں بشرطیکہ مکروہ وقت نہ ہو ۔

في الشامية(555/2)

ويسن تحية رب المسجد وهي رکعتان واداء الفرض او غيره وکذا دخوله بنية فرض او اقتداء ينوب عنها بلانية

قوله :تحية رب المسجد افاده انه علي حذف مضاف لان المقصود منها التقرب الي الله تعالي لا الي المسجد لان الانسان اذا دخل بيت الملک يحيي الملک لا بيته ۔بحر عن الحليه ثم قال وقد حکي الاجماع علي سنيتها۔

وايضا فيه(559/3)

(وصلي ندبا)بعد ذلک (شفعا)يعني رکعتين غير وقت مکروه وتجزيئة المکتوبة ۔

قوله بعدذلک:اي بعد اللبس والتطيب

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved