- فتوی نمبر: 4-391
- تاریخ: 03 فروری 2012
- عنوانات: حظر و اباحت > روزمرہ استعمال کی اشیاء
استفتاء
ہم لاہور عجائب گھر کے ملازم ہیں۔ اور جامع مسجد *** کے بالکل ساتھ ہماری سرکاری رہائش ہے اور ہمیں بجلی اور سوئی گیس کی پریشانی ہے۔ مسجد کمیٹی سے بات کی ہے ان کی اجازت ہے ۔ لیکن ہم گیس اور بجلی کا بل بھی ادا کریں گے ۔اس میں کوئی شرعی عذر تو نہیں ہے ؟اگر کوئی شرعی عذر ہے تو اس کا حل بتایا جائے؟ اگر نہیں ہے تو تحریراً اس کا جواب عنایت فرمائیں۔
نوٹ: عجائب گھر اور رہائش کے درمیان سڑک ہے جہاں سے گیس کاکنکشن لینا ممکن نہیں۔ اور مسجد سے ممکن ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مسجد سے گیس کا کنکشن لینا درست نہیں نہ اجرت کے ساتھ اورنہ بغیراجرت کے ۔ کیونکہ گیس مسجد کے پائپ سے گذرے گی۔
و في الشامية: و نقل في البحر قبله: و لا يوضع الجذع على جدار المسجد وإن كان من أوقفه ، قلت: و به علم حكم ما يصنعه بعض جيران المسجد من وضع جذوع على جداره فإنه لا يحل و لو دفع الأجرة. ( 5/ 550) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved