- فتوی نمبر: 27-89
- تاریخ: 06 جون 2023
- عنوانات: عبادات
استفتاء
چین نے جائے نماز (مصلیٰ) پر پھولوں میں بت بنادئیے ہیں تاکہ مسلمانوں کی نمازیں برباد ہوں۔ مصلیٰ کی تصویر پیشِ خدمت ہے۔
- کیا ایسے مصلوں پر نماز ادا کرنا جائز ہے؟
- کچھ مصلوں پر خانہ کعبہ یا گنبد خضراء کی تصویر بنی ہوئی ہیں کیا ایسے مصلوں پر نماز ادا کرنا جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1.جائے نماز پر بنے ہوئے پھولوں کی تصویر (بت) ہونا محض وہم ہے، لہٰذا اس جائے نماز پر نماز پڑھنا جائز ہے۔
2.خانہ کعبہ اور گنبد خضراء کی تصویر والی جائے نماز پر نماز پڑھنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved