• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مسئلہ طلاق ثلاثہ

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا اس طلاق نامہ سے طلاق ہوگئی ہے؟ اگر ہوگئی ہے تو رجوع کی گنجائش ہے یا نہیں؟

طلاق نامہ

*******************:

چوں دریں وقت بذریعہ تحریر ہذا اقرار کرکے لکھ دیتا ہوں۔ بدیں طور کہ من مقر کا عقد نکاح و شادی بروئے شریعت محمدی ہمراہ مسماۃ************مورخہ 28-08-2019 کو عمل میں آئی تھی جو کہ مابین حالات درست نہیں رہے اس لئے من مقر زوجہ***** کو (۳) طلاق دے کر آزاد کردیا ہے آئندہ زوجہ ام میرے نفس پر حرام ہوچکی ہے جو بعد گزارنے عدت عقد ثانی کرسکتی ہے۔ لہذا طلاق نامہ ہذا سندا تحریر ہے۔

نوٹ: شوہر کو معلوم تھا کہ اس میں’’(3)‘‘طلاق کےالفاظ لکھےہوئےہیں پھراس نےدستخط کئےتھے

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تینوں طلاقیں واقع ہوچکی ہیں لہذااب نہ رجوع ہوسکتاہےاورنہ صلح کی گنجائش ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved