• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مسئلہ طلاق ثلاثہ

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے ڈیڑھ سال پہلے اپنی بیوی کو غصے کی حالت میں تین طلاقیں دیں اور مجھے علم بھی تھا کہ میں کیا کہہ رہا ہوں اور طلاق دیتے وقت میں نے یہ الفاظ کہے تھے کہ’’ میں ہوش حواس میں تجھے طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں ،طلاق دیتا ہوں ‘‘ اس صورت میں اب دوبارہ رجوع کی گنجائش ہے یا نہیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تینوں طلاقیں واقع ہوگئی ہیں جن کی وجہ سے بیوی شوہر پر حرام ہو گئی ہے، لہذا اب نہ صلح ہوسکتی ہے اور نہ رجوع کی گنجائش ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved