- فتوی نمبر: 5-115
- تاریخ: 09 جولائی 2012
استفتاء
***آٹوز پر موٹر سائیکل کی مرمت کا کام ہوتا ہے۔ تو ایسا عموماً ہوتا ہے کہ کوئی چیز پرزہ وغیرہ تبدیل کیا مثلاً ٹاپہ تو پرانا ٹوٹا ہوا ٹاپہ گاہک انہیں کے پاس چھوڑ گیا۔ چین گراری بدلائی تو پرانی ان کے پاس چھوڑ گیا۔ بریک شُو بدلایا اور پرانا ادھر چھوڑ گیا۔ عام طور سے گاہک پرانی اشیاء کا مطالبہ نہیں کرتا الا ماشاء اللہ۔ بعض دفعہ ان اشیاء کی قیمت تقریباً نصف اجرت کے برابر ہوتی ہے۔ تو ان اشیاء کو ہم فروخت کر کے اس کی رقم استعمال کر سکتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
***آٹوز کو چاہیے کہ مرمت کے بعد ایسا سامان اور پرزے گاہک کے سامنے رکھ دے کہ یہ آپ کی پرانی اشیاء ہیں۔ پھر اگر گاہک خود چھوڑ جائے یا نہ لینا چاہے تو ایسی اشیاء کو فروخت کر کے رقم استعمال کر سکتے ہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved