• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مذاق کے طور پر تین طلاقیں تحریر کرنا

استفتاء

پچھلی رات میں اپنی بیوی کے ساتھ ہنسی مذاق کررہاتھا، ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہوا، میں نے ایک پرچی اٹھاکر اس پر محض مذاق کے طورپر تین طلاقیں لکھیں۔ ساتھ ساتھ میں کہتارہا کہ اس سے طلاق نہیں ہوتی، یہ لکھنے کے بعد میں نے اپنی بیوی سے پوچھا کہ بتاؤ کس کے دستخط کروں، بیٹے کے یا بھتیجے کے ، اس نے یہ بات نہیں سنی ، میں نے بیٹے کے دستخط کرکے کاغذ مروڑ کر پھینک دیا،

برائے مہربانی مذکورہ بالاصورت میں شرعی حکم بتائیں،مذکورہ کاغذ کا ٹکڑا اور بیوی کا بیا ہمراہ لف ہے۔

                                         بیوی کا بیان                   

میں خداکو حاضر وناظر جان کر یہ بیان لکھ رہی ہوں کہ ہم میاں بیوی سے مذاق مذاق میں نادانستہ طورپر یہ حرکت ہوگئی ہے۔ جبکہ ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہورہاتھا۔ صرف مذاق تھا۔

تحریر

میں نے*** کو طلاق دی،طلاق دی، طلاق دی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تین طلاقیں واقع ہوگئی ہیں۔ کیونکہ شوہر نے طلاق کو ذہن میں رکھ کر لکھا ہے۔ اگرچہ وقوع کی نیت نہیں تھی۔

وإن كانت مستبينة لكنها غير مرسومة إن نوى الطلاق يقع. (شامی، ص: 442 ،ج:4)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved